شاملات، جوہڑوں، روڑی احاطوں اور دیگر عوامی مقاصد کے لیے مختص اراضی کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) برصغیر میں انگریز دورِ حکومت میں جہاں نئے شہر آباد کیے گئے ، وہیں دیہی آبادیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی مختلف انتظامات کیے گئے ۔
دیہات میں روڑی احاطوں، گندے پانی کی نکاسی کے لیے تالابوں اور جوہڑوں کی جگہیں مختص کی گئیں، ان رقبوں کے خاتمے سے نہ صرف دیہی آبادیوں میں نکاسی آب اور صفائی کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ زرعی نظام اور اجتماعی ضروریات کے لیے مختص زمینوں کا تحفظ بھی ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے ۔ شہری علاقوں میں بھی سرکاری زمینوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ اور منتقلی کے حوالے سے شکایات سامنے آتی رہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری، شاملات، جوہڑوں، روڑی احاطوں اور دیگر عوامی مقاصد کے لیے مختص اراضی کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے ، مشکوک الاٹمنٹس کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments