موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش بڑھ رہی ، ڈاکٹر نعمان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعمان خالد قریشی نے کہا کہ اس وقت سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔۔۔
جو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے والدین کو چاہیے کہ بچوں کو رات کے وقت حفاظتی اقدامات کے تحت سلائیں اور انہیں پانی والی جگہ پر جانے سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ یہ مچھر صاف پانی پر ہوتا ہے رات کو کھانے پینے کے برتن اور خصوصاََ پانی والے برتن ڈھانپ کر رکھیں واش روم وغیرہ میں پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ یہ اکثر پانی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں کو جنم دے رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments