غریب کے لیے یہاں پر زندہ رہنا بھی مشکل بنا دیا گیا ،عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں تمام مراعات اشرافیہ کے لیے ہیں غریب کے لیے یہاں پر زندہ رہنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔۔۔
حکمرانوں نے اپنی سہولت کے لیے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کے سعودی عرب جانے کے لیے ویزہ کی شرط ختم کروا لی ہے جبکہ غریبوں کے لیے عمرہ پر جانے کے لیے ویکسین پلانا بھی لازم قرار دے دیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان غریبوں کے لیے نہیں بلکہ اشرافیہ کے لیے عیاشیوں کا کلب ہے۔ یہاں پر غریب ان اشرافیہ کی عیاشیوں کے خرچے پورے کرنے کے لیے ٹیکس پر ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments