انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹس ، ایسوسی ایٹ کالج کی پہلی پوزیشن
انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹس ، ایسوسی ایٹ کالج کی پہلی پوزیشن کالج نے کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ کر مجموعی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پانچویں انٹر کالجیٹ سپورٹس ایونٹس 2026-27 کے ضلعی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 168 پوائنٹس کے ساتھ پہلی مجموعی پوزیشن حاصل کرلی۔ کالج نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ کر مجموعی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق کالج کے کھلاڑیوں نے 100 میٹر دوڑ میں پہلی اور دوسری، 200 میٹر میں پہلی، 400 میٹر میں پہلی اور تیسری، جبکہ 1500 میٹر دوڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح 4×100 میٹر ریلے ریس، لانگ جمپ، ہائی جمپ اور شاٹ پٹ میں پہلی جبکہ جیولین تھرو میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔اس شاندار کامیابی پر پرنسپل میاں قاسم علی، کالج کے اساتذہ، سپورٹس کمیٹی اور ہونہار کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ کالج کی اس نمایاں کامیابی کو طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments