میت منتقلی سروس کے تحت راولپنڈی سے پہلی میت میانوالی پہنچ گئی
میت منتقلی سروس کے تحت راولپنڈی سے پہلی میت میانوالی پہنچ گئی گاڑی صرف مستحق بالغ افراد کی میت ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کے لیئے استعمال ہوگی
میانوالی (نامہ نگار)ریسکیو 1122 میانوالی میں میت منتقلی سروس کا آغاز ہو گیا راولپنڈی سے پہلی میت میانوالی پہنچ گئی میانوالی میں اندرون شہر بھی میتوں کی منتقلی کا عمل شروع ہو گا معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 میانوالی کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیئے میت منتقلی سروس کی گاڑی کے حصول کے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے اہم نکات اور طریقہ کار وضع ہوئے ہیں تحصیل میانوالی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں موجود میت منتقلی کی گاڑی صرف تحصیل میانوالی میں مستحق بالغ افراد کی میت ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کے لیئے استعمال ہوگی۔ادھر تحصیل عیسیٰ خیل اور تحصیل پپلاں کے مستحق افراد کی میتوں کی منتقلی متعلقہ تحصیل کی ڈی ایچ کیو میں آنے والی پیشنٹ ٹرانسفر سروس ایمبولینس کی موجودگی کی صورت میں ممکن ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments