اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت چیک تقسیم شروع
اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت چیک تقسیم شروع زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے ایک لاکھ کے چیک دیے جا رہے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیراعلی پنجاب کی اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت تحصیل قائد آباد میں غریب کاشتکاروں کو کو خود روزگار کمانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت کے چیک تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیاگیا، گزشتہ روز اے سی آفس قائد آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر رمشہ رحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمجید خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی، سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال، ایس ڈی او فاریسٹ عمر فاروق اترا اور ایگریکلچر آفیسر وقاص احمد بھی موجود تھے ۔ تقریب میں سکیم کے تحت مستحق افراد کو پانچ پانچ ایکڑ زرعی اراضی فراہم کی گئی ہے ، جبکہ زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے تقریبا ایک لاکھ روپے کے چیک دیے جا رہے ہیں، تاکہ مستحق افراد اپنی زمین پر کاشت کاری کرکے باعزت روزگار حاصل کر سکیں امدادی چیک وصول کرنے والے کسانوں نے وزیراعلی پنجاب اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو مستحق افراد کے لیے روزگار کے حصول میں معاون قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments