دنیا کی خبر پر ایکشن،سہولت بازار کی قرعہ اندازی کرا دی گئی

دنیا کی خبر پر ایکشن،سہولت بازار کی قرعہ اندازی کرا دی گئی

دنیا کی خبر پر ایکشن،سہولت بازار کی قرعہ اندازی کرا دی گئی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد37 دکانیں خوش نصیب درخواست گزاروں کو الاٹ

شاہپور صدر (نامہ نگار)روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن، شاہپور سہولت بازار کی منسوخ قرعہ اندازی کرا دی گئی، 37 دکانیں خوش نصیب درخواست گزاروں کو الاٹ ,ڈائریکٹر آپریشنز سہولت بازار پنجاب صدام حسین خصوصی طور پر شاہپور پہنچ گئے ، اسسٹنٹ کمشنر یُسرا سہیل بٹ کی موجودگی میں قرعہ اندازی، درخواست گزاروں کی بائیومیٹرک تصدیق اور واجبات کی وصولی کے بعد الاٹمنٹ کا عمل مکمل ,روزنامہ دنیا میں شاہپور سہولت بازار کی قرعہ اندازی ملتوی ہونے اور افتتاح میں تاخیر سے متعلق خبر کی اشاعت پر اعلیٰ حکام حرکت میں آگئے ۔

ڈائریکٹر آپریشنز سہولت بازار اتھارٹی پنجاب صدام حسین خصوصی طور پر شاہپور پہنچ گئے اور سہولت بازار کے سٹالز کی منسوخ ہونے والی قرعہ اندازی آج منعقد کروا دی گئی۔ قرعہ اندازی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 37 دکانیں کامیاب درخواست گزاروں کو الاٹ کر دی گئیں۔واضح رہے کہ روزنامہ دنیا نے شاہپور سہولت بازار کی قرعہ اندازی اور افتتاح میں مسلسل تاخیر کے معاملے کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے عملی اقدامات سامنے آئے اور بالآخر 37 دکانوں کی قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...