میانوالی: 4 ٹرکوں کو تحویل میں لیکر138 ٹن آٹا برآمد
میانوالی: 4 ٹرکوں کو تحویل میں لیکر138 ٹن آٹا برآمد آٹے کی کھیپ کی گندم خریداری مرکز میانوالی پر سرکاری نرخوں پر نیلام شروع
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق، ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر محکمہ خوراک میانوالی کا گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل وحمل کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل کے دوران محکمہ خوراک نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے ضلع میانوالی کی حدود سے آٹے سے لوڈ4 عدد ٹرکوں کو تحویل میں لیکر138 ٹن آٹا برآمد کر کے ، آٹا کے پی کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ سمگلنگ کے دوران پکڑے گئی آٹے کی کھیپ کی گندم خریداری مرکز میانوالی پر سرکاری نرخوں پر نیلام شروع کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے گندم خریداری مرکز میانوالی کا دورہ کیا اور سمگل کے دوران پکڑے گئے آٹے کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خوراک نے خفیہ اطلاع پر میانوالی کی حدود سے آٹے سے لوڈ 4 عدد ٹرکوں کو تحویل میں لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments