شاہین ریجنل نیٹ ورک کے الیکشن ،عبدالمنان کنوینر منتخب

 شاہین ریجنل نیٹ ورک کے الیکشن ،عبدالمنان کنوینر منتخب

شاہین ریجنل نیٹ ورک کے الیکشن ،عبدالمنان کنوینر منتخب مختار شاہین ڈپٹی کنوینر ، نو منتخب عہدیداران کا نیٹ ورک کومضبوط بنانے کے عزم

بھیرہ(نامہ نگار)فلاحی تنظیم بیداری کے زیرِ اہتمام شاہین ریجنل نیٹ ورک کے انتخابات برائے سال 2026ء تا 2028ء میں عبدالمنان چوہدری کنوینر جبکہ محترمہ مختار شاہین ڈپٹی کنوینر منتخب ہو گئیں۔ انتخابات میں لیہ، بھکر، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور چنیوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریبِ حلف برداری کے موقع پر نو منتخب عہدیداران نے شاہین ریجنل نیٹ ورک کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تنظیم بیداری کے عدنان چوہان نے نیٹ ورک کی گزشتہ سال کی سرگرمیوں اور کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔نو منتخب کنوینر عبدالمنان چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور معاشرتی بہتری کے لیے شاہین ریجنل نیٹ ورک اپنی جدوجہد بے لوث جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران نیٹ ورک کی تمام اکائیوں کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور رابطوں کو فروغ دیتے ہوئے اس کی ترقی اور فعالیت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔عبدالمنان چوہدری نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر عدنان چوہان، مس رابعہ یاسمین اور تنظیم بیداری کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس عنبرین عجائب کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...