میت منتقلی سروس تکریم کے ساتھ کا باقاعدہ آغاز

میت منتقلی سروس تکریم کے ساتھ کا باقاعدہ آغاز

میت منتقلی سروس تکریم کے ساتھ کا باقاعدہ آغاز غمزدہ خاندانوں کو میتوں کی منتقلی مفت، محفوظ یقینی بنانا ہے ، ڈپٹی کمشنر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میںمیت منتقلی سروس تکریم کے ساتھ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں کو مشکل وقت میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے پیاروں کی میتوں کی منتقلی مفت، محفوظ اور باوقار انداز میں یقینی بنانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میت منتقلی سروس کا آغاز عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ، جس سے غمزدہ خاندانوں کو مشکل گھڑی میں ریلیف ملے گا اور میتوں کی منتقلی احترام و تکریم کے ساتھ ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بھکر علی حسنین نے کہا کہ یہ سروس انسانی ہمدردی اور عوامی خدمت کے جذبے کی عکاس ہے ۔جس کے ذریعے لواحقین کو بلا معاوضہ میت منتقلی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد عقیل بھی موجود تھے ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...