میانوالی : ڈپٹی کمشنر کامریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ
میانوالی : ڈپٹی کمشنر کامریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ صفائی کے نظام کا جائزہ لیا،تزئین و آرائش میں تیزی لائی جارہی ہے ، ڈی سی
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ مریم نواز میڈیکل کالج اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج کے جاری تعمیرو مرمت کے کا موں اور شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے مریم نوا زمیڈیکل کالج کے اکیڈمک بلا ک کے فسٹ فلور کا دورہ کیا اور جاری تعمیر و مر مت کے کا موں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ بلڈنگز کے حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ کالج کی عمارت میں سول ورک مکمل ہو چکا ہے اور تزئن وآرائش کے کا م تیزی سے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار اور ایکسئن بلڈنگز کو ہدایت کی کہ کالج کے بحالی ومر مت اور تزئن و آرائش کے کا موں میں مزید تیزی لائی جا ئے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے افسران کو شہر میں صفائی ستھرائی مزید بہتر بنا نے جبکہ محکمہ جنگلات اور ایم سی حکام کو گرین بیلٹس، سنٹر میڈیم میں لگے پودوں کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments