کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب 50ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب 50ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب 50ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن تین لاکھ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا ہدف ،عمل 5 نومبر تک جاری رہے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے میگا سپورٹس ایونٹ ‘‘کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب’’ کے تحت ضلع سرگودھا میں اب تک 50 ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے ، جبکہ ضلع کے لیے تین لاکھ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔رجسٹریشن کا عمل 5 نومبر تک جاری رہے گاحکومت نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن مہم کو مزید تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط اقدامات کریں۔ سرکاری اسکولوں اور کالجز میں آئندہ ہفتے ایک دن خصوصی رجسٹریشن ڈے کے طور پر مختص کیا جائے ، تاکہ طلبہ و طالبات کو موقع پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرکے انہیں کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کے لیے راغب کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...