گاڑیوں کے دھویں کی جانچ اور فٹنس اسٹیکرز کے اجرا کا عمل جاری

گاڑیوں کے دھویں کی جانچ اور فٹنس اسٹیکرز کے اجرا کا عمل جاری

گاڑیوں کے دھویں کی جانچ اور فٹنس اسٹیکرز کے اجرا کا عمل جاری روزانہ صبح 9 سے 10 بجے تک ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی ماحولیاتی پالیسی کے تحت گاڑیوں کے دھویں کی جانچ اور فٹنس اسٹیکرز کے اجرا کا عمل جاری ہے۔ ضلع کونسل بلڈنگ کے بالمقابل قائم چیکنگ سینٹر میں روزانہ تقریباً 150 گاڑیوں کی جانچ کی جاتی ہے ، جبکہ سینٹر صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک فعال رہتا ہے ۔ سی ای او آٹو یونٹ چودھری محمد عدنان کے مطابق گاڑیوں کے انجن اور دھویں کے اخراج کا جدید آلات اور آن لائن نظام کے ذریعے معائنہ کیا جاتا ہے ، مقررہ معیار پر پورا اترنے والی گاڑیوں کو ہی فٹنس سرٹیفکیٹ اور اسٹیکرز جاری کیے جاتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے روزانہ صبح 9 سے 10 بجے تک ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 600 سے 1000 سی سی گاڑی کی فیس 500 روپے جبکہ 1500 سی سی تک کی گاڑی کی فیس 800 روپے ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ فضائی آلودگی میں کمی کے لیے اپنی گاڑیوں کی بروقت جانچ کرائیں اور ماحولیاتی معیار برقرار رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...