آلودگی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں،کمشنر
آلودگی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں،کمشنردھواں والے ذرائع اور ماحولیاتی آلودگی کے اسباب کی مؤثر نگرانی کی جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل اسموگ و انوائرنمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں انسدادِ اسموگ مہم 2026-27 کی پیش رفت، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور متعلقہ محکموں کے مابین رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے ، دھواں چھوڑنے والے ذرائع اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کے اسباب کی مؤثر نگرانی کی جائے اور خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments