چور 4 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقد رقم لے اڑے

 چور 4 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقد رقم لے اڑے

چور 4 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقد رقم لے اڑے چور 3 لاکھ 80 ہزار کے زیورات کانٹے انگوٹھیاں اور 50 ہزار روپے کی نقد لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواحی گاؤں میں چوری کی واردات نامعلوم چور 4 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم لے اڑے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سلانوالی کے نواحی چک نمبر 143 شمالی کے رہائشی مہر علی ولد متعلی قوم لیل کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات کانٹے انگوٹھیاں وغیرہ اور 50 ہزار روپے کی نقد رقم چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص مہر علی کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...