لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی بغیر ٹرانزٹ پرمٹ پکڑی گئی

 لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی  بغیر ٹرانزٹ پرمٹ پکڑی گئی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سیال موڑ چیک پوسٹ پر محکمہ جنگلات کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی بغیر ٹرانزٹ پرمٹ پکڑی گئی۔

سیال موڑ چیک پوسٹ پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بغیر ٹرانزٹ پرمٹ قیمتی لکڑی لے جانے والے ڈیلر کو پکڑ لیا۔ چیک پوسٹ انچارج گل حسنین جالپ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی قبضے میں لے کر متعلقہ ڈیلر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ محکمہ جنگلات کی کارروائی کو غیر قانونی طور پر لکڑی کی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...