کوٹ مومن:مزدور کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے ، لواحقین کا احتجاج

کوٹ مومن:مزدور کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے ، لواحقین کا احتجاج

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) گاؤں روانہ کے رہائشی مزدور محمد نواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری پر لواحقین نے تھانہ کوٹ مومن کے سامنے شدید احتجاج اور سینہ کوبی کی۔ مقتول پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔

مقتول کی بیوہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان اسے اور اس کے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سرگودھا سے فوری نوٹس لینے ، ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ موصول ہوتے ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...