سرکاری گرلز اسکول کے سامنے گٹروں اور نالیوں کا گندا پانی جمع
سرکاری گرلز اسکول کے سامنے گٹروں اور نالیوں کا گندا پانی جمع مگر مسئلے کے مستقل حل کے لیے تاحال مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دیتے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 79 جنوبی چوکیرہ میں سرکاری گرلز اسکول کے سامنے گٹروں اور نالیوں کا گندا پانی جمع رہنا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا، طالبات اور شہریوں کو روزانہ آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مگر مسئلے کے مستقل حل کے لیے تاحال مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دیتے ۔ اسکول کے سامنے سڑک پر گندے پانی کی موجودگی کے باعث طالبات کو تعلیمی ادارے آنے اور واپس جانے میں دشواری پیش آتی ہے ، جبکہ عام شہریوں کو بھی گزرنے کے دوران پریشانی اٹھانا پڑتی ہے ۔ بدبودار پانی سے بچوں کی صحت کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ پیدل گزرنے والوں کے کپڑے بھی خراب ہوتے ہیں،اہل علاقہ کا کہنا ے کہ تعلیمی ادارے کے سامنے ایسی صورتِ حال برقرار رہنا نہ صرف طالبات کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments