انٹر تحصیل فٹ بال چیمپئن شپ، 12 ٹیموں نے حصہ لیا
انٹر تحصیل فٹ بال چیمپئن شپ، 12 ٹیموں نے حصہ لیافاتح ٹیم مانی ایف سی 126 کو 15 ہزار الفلاح ایف سی 109 کو 10 ہزار انعام دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ سپورٹس سرگودھا کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر تحصیل فٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ فٹبال گراؤنڈ کمپنی باغ پر جاری رہنے والے مقابلوں میں 12 کلبز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل مانی ایف سی 126 اور الفلاح ایف سی 109 کے درمیان فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا گیا، جس میں مانی ایف سی 126 نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی سینئر نائب صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس راؤ حمزہ قیوم تھے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سرگودھا ملک جبار کھوکھر بھی موجود تھے ۔اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم مانی ایف سی 126 کو ٹرافی کے ساتھ 15 ہزار روپے جبکہ رنر اَپ ٹیم الفلاح ایف سی 109 کو ٹرافی اور 10 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ واضح رہے کہ 15 اکتوبر سے انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال مقابلے شروع ہورہے ہیں، جن میں سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments