ڈپٹی کمشنر سے پہلی کینال پامز میراتھن ریس کے آرگنائزرز کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر سے پہلی کینال پامز میراتھن  ریس کے آرگنائزرز کی ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سے پہلی کینال پامز میراتھن ریس کے آرگنائزرز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ریس کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامی تعاون، سکیورٹی اور دیگر انتظامات میں معاونت فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر آرگنائزرز نے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ میراتھن ریس جیسی صحت مند اور مثبت سرگرمیاں نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، جسمانی صحت اور مثبت طرزِ زندگی کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے اور ان سے شہریوں کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...