صفائی کے نظام میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،کمشنر
صفائی کے نظام میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،کمشنرمریم نوازکی ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اجلاس سے خطاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے واضح کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شہروں، قصبوں سمیت دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران محض اجلاسوں اور دفتری رپورٹس تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کے جائزے کے لیے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میونسپل سروسز، ستھرا پنجاب ایجنسیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی کے عملے کی حاضری، مشینری کے مؤثر استعمال، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور گلی محلوں سمیت تمام شہری و دیہی آبادیوں میں صفائی کے انتظامات کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے ، جبکہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران ستھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور فیلڈ میں سامنے آنے والی خامیوں کو فوری دور کروائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments