ریکوری کے مقررہ اہداف کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں

 ریکوری کے مقررہ اہداف کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں

ریکوری کے مقررہ اہداف کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کریںقانون کی یکساں عمل داری کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری واجبات کی بروقت وصولی کسی بھی ضلع کے انتظامی اور مالیاتی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ، تاہم سرکاری واجبات کی وصولی صرف اجلاسوں میں کارکردگی کا جائزہ لینے یا افسران کو ہدایات جاری کرنے تک محدود جبکہ اس کے حوالے سے مسلسل نگرانی، ذمہ داریوں کا واضح تعین اور عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے ، گزشتہ روز بھی سرگودھا میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کے اجلاس میں ریکوری کے عمل کا جائزہ اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ہدایات دی گئیں،اس موقع پر اے ڈی سی آر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ واجبات کی وصولی میں تاخیر کی وجوہات کا تعین کریں، زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں اور ریکوری کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں۔ اس عمل میں شفافیت اور قانون کی یکساں عمل داری کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ سرکاری محاصل کی وصولی کے دوران کسی شہری کے ساتھ غیر ضروری سختی یا امتیازی سلوک نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...