ٹریفک پولیس ناکام، گاڑیوں کی لائنیں معمول بن گیا

ٹریفک پولیس ناکام، گاڑیوں کی لائنیں معمول بن گیا

اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے چالان کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، جس کے باعث مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر گاڑیاں پھنسی رہتی ہیںٹریفک جام کے باعث شہریوں کے ساتھ ایمبولینسوں اور دیگر ضروری گاڑیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ،صورتِ حال کی سنگینی مزید بڑھ جاتی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں ٹریفک پولیس کی مبینہ ناکامی شہریوں کے لیے عذاب بن گئی، اہم چوراہوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جبکہ ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ ٹریفک پولیس کا بنیادی فرض ٹریفک کو رواں رکھنا اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ، مگر شہر میں صورتِ حال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے ،اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے چالان کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، جس کے باعث مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں۔ شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ انہیں جرمانوں کی وصولی کا ہدف دیا گیا ہے اور اسے پورا کرنا ان کی مجبوری ہے ، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹریفک کی روانی ہی برقرار نہیں رکھی جا سکتی تو محض چالانوں کی بھرمار سے شہریوں کو کیا ریلیف مل رہا ہے ؟ ٹریفک جام کے باعث عام شہریوں کے ساتھ ایمبولینسوں اور دیگر ضروری گاڑیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جس سے صورتِ حال کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے ،شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ٹریفک پولیس عوام کو سہولت دینے کے بجائے ان کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے تو سرگودھا میں اس کے موجودہ نظام کو ختم کرکے مؤثر متبادل انتظام متعارف کرایا جائے ، کیونکہ شہری بیک وقت ٹریفک جام اور چالانوں کی صورت میں دوہرے عذاب کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...