گھروں میں لگے میٹروں کی تاریں خطرہ بن گئیں
فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا)فیسکو سب ڈویثرن ساہیوال کی غفلت اور لا پرواہی سے گھروں میں لگے میٹروں کی تاریں زمین پر پڑی ہیں جسکی وجہ سے کوئی بھی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں وجھوکہ میں مدرسہ رحمانیہ تعلیم القران اور بجلی کے پول پر لگے میٹروں کی تاریں زمین پر پڑی ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا اہل دیہہ کے مطابق متعدد مرتبہ فیسکو اہلکاروں کو آگاہ کیا مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اب کوئی اہلکار کال سننا بھی گوارا نہیں کرتا وجھوکہ کے شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے تار زمین سے اٹھائے جائیں تاکہ کسی سانحہ سے بچا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments