مڈھ رانجھا غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار
پیمانہ کم اور ریٹ زیادہ وصول کیا جانے لگا ،شہری پریشانی میں مبتلا
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھاغیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار، پیمانہ کم اور ریٹ زیادہ وصول کیا جانے لگا ۔شہری شدید پریشانی میں مبتلا۔گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی آئل، پیٹرول ایجنسیوں کی بھرمار ہے ، جگہ جگہ دوکانوں میں ڈرم ٹینکی کیساتھ مشین اٹیچ کرکے پیٹرول ایجنسیاں قائم کی گئی ہیں جن کے پاس نہ توحادثاتی صورت میں آگ بجھانے والے آلات ہیں اور نہ ہی دیگر حفاظتی سامان جس کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی اورحادثاتی صورت حال میں کوئی بڑاناخوشگوار واقعہ یاحادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ اُسکے ساتھ یہ ایجنسی مالکان ریٹ زیادہ اور پیمانہ میں کمی کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔شہریوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اِن غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اور پیڑول پمپس پر پیمانے چیک کیئے جائیں اورچارجنگ اور پیمانے کم ہونے پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments