سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اولین ترجیحات ہیں،اے سی بھیرہ

 سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری  اولین ترجیحات ہیں،اے سی بھیرہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے ویژن کے تحت عوامی مسائل کا بروقت حل اور سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اولین ترجیحات ہیں۔

ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے محکمہ مال کے تمام فیلڈ سٹاف کو روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک میٹنگ ہال میں موجود رہنے کا پابند کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔ اور انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔وہ بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ارکان سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...