پریس کلب کے تالے توڑنے اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)، یونین آف جرنلسٹس دستور اور دیگر صحافتی تنظیموں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں صحافت کا لبادہ اوڑھ کر بعض شرپسند عناصر کی جانب سے پریس کلب کے تالے توڑنے اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے۔۔۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملوث عناصر اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھیرہ پریس کلب سوسائٹیز ایکٹ 1860ء کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے ، جس کے ارکان ملک کے معتبر قومی اخبارات، نیوز چینلز اور مستند علاقائی اخبارات سے وابستہ ہیں اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے صحافتی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments