فضل الرحمن کی شخصیت کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ،راؤساجد محمود
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع سرگودھا کے رہنما راؤساجد محمود نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی شخصیت کو متنازع بنانے اور ان کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
حالانکہ ماضی میں جب بھی حکومتی ایوانوں کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، مولانا فضل الرحمن نے سیاسی طور پر حکومتوں کا ساتھ دیا اور آج ان پر تنقید کرنے والے بھی اقتدار بچانے کے لیے انہی کے پاس جاتے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ مولانا فضل الرحمن کا ریاست پر تھوکنے سے متعلق بیان دراصل ایسی ریاستی پالیسیوں پر تنقید تھا جو اپنے بچوں کو قتل کروائے اور انہیں بھوک سے بلکتا چھوڑ دے ، اسے ریاست سے دشمنی کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments