ممتاز پارک کا علاقہ مسائلستان میں تبدیل ہو گیا

ممتاز پارک کا علاقہ مسائلستان  میں تبدیل ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث ممتاز پارک کا علاقہ مسائلستان میں تبدیل ہو گیا محمد ابرار،عاصم ،محمد ارشد، منیر احمد، محمد عمر، اشرف ،بابرخان اور شفیق و دیگر کا کہنا ہے کہ۔۔۔۔

مختلف مقامات پر گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں   جس سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی  گندگی اور تعفن کے باعث بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے   علاقہ کے مکینوں نے حکام کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...