ارم حامد نے سندس فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا سینٹر سرگودھا کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے سندس فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا سینٹر سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں ایڈمنسٹریٹر شہزاد قیصر اور سماجی و انسانی حقوق کے کارکن آشر عدیل نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈی ایچ او سرگودھا ڈاکٹر شہزاد گل، چیٔرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان، سماجی کارکن مسعود شیخ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ شہزاد قیصر نے مہمانِ خصوصی کو تھیلیسیمیا کے بچوں کے علاج، خون کی منتقلی اور خون کو محفوظ بنانے کے نظام سمیت فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔ ارم حامد نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں پھول اور تحائف پیش کیے اور سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے خون کے عطیات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تھیلیسیمیا کے بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ دورے کے اختتام پر مہمانوں نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments