ٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور،5 ارب 10 کروڑ خزانے میں جمع

ٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور،5 ارب 10 کروڑ خزانے میں جمع

ٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور،5 ارب 10 کروڑ خزانے میں جمع مقرر کردہ 5 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 10 کروڑ روپے اضافی ریونیو حاصل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس سرگودھانے اکتوبر 2026 کے دوران ٹیکس وصولیوں کا مقررہ ہدف عبور کرتے ہوئے 5 ارب 10 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دیے ، ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ 5 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 10 کروڑ روپے اضافی ریونیو حاصل کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چیٔرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے آر ٹی او سرگودھا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران اور عملے کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او سرگودھا نورین یعقوب نے اس کامیابی کو مؤثر حکمت عملی، ٹیم ورک اور عملے کی مسلسل محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ٹیکس دہندگان اور کاروباری برادری کے تعاون کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اور ٹیکس نظام پر اعتماد ملکی معیشت کے استحکام میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع، شفاف ٹیکس انتظامیہ اور ریونیو وصولیوں میں مزید اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...