3 خواتین پر وحشیانہ تشددکپڑے پھاڑ دیئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)دامن مہاڑ کے گاوں دائیوال میں چادر اورچار دیواری کے تقدس کی پامالی کی بدتریں مثال ، راستہ کے تنازعہ پر گھر کے سامنے دیواربنانے سے منع کرنے پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح 10افراد نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انکے کپڑے پھاڑ دیئے ۔
متاثرہ خواتین کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ، کٹھہ سگھرال پولیس نے محمد صہیب کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق صہیب اور اسلم وغیرہ کے مابین راستہ کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روزاسلم اور اس کے ساتھیوں نے صہیب کے گھر کے سامنے دیوار تعمیر کرنا شروع کر دی جب صہیب کے گھر میں موجود خواتین نے انہیں منع کیا تو ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر صہیب کی والدہ ، اہلیہ اور پھوپھی پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انکے کپڑے پھاڑ دیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments