اے پی ایس میموریل ہائی سکول نے نیو اسٹار کرکٹ کلب کو دوستانہ میچ میں 55 رنز سے شکست دے دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول نے نیو اسٹار کرکٹ کلب کو دوستانہ میچ میں 55 رنز سے شکست دے دی،سرگودھا سپورٹس اسٹیڈیم میں گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول اور نیو اسٹار کرکٹ کلب کے درمیان 40، 40 اوورز پر مشتمل دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔
جس میں گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکول کی ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں 330 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ عتیق الرحمان کمبو، سیکرٹری، اور معیز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50، 50 رنز بنائے ، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی 30 سے 40 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 330 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جواب میں نیو اسٹار کرکٹ کلب کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا، تاہم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 275 رنز بنا سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments