اولاد کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کریں،سراج الحق

 اولاد کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کریں،سراج الحق

اولاد کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کریں،سراج الحق ریاست کے استحکام میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کی جا سکتا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی تمام توانائیاں قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے وقف ہیں اور انشاء اﷲ قرآنی تعلیمات اور سنتِ رسولؐ کے مطابق عدل و انصاف اور سماجی بہبود کا نظام کے قیام کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ وہ دارلسلام جوہر آباد میں جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام منعقدہ نوجوانوں کے تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ سراج الحق نے کہا کہ فلاحی معاشرے کی تعمیر اور ریاست کے استحکام میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کی جا سکتا، جماعت اسلامی وہ واحدجماعت ہے جو اپنی دیگر ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ نسل نو کی تربیت اور کردار سازی کا بھی فریضہ انجام دے رہی ہے تاکہ وہ اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمارے دست و بازو ثابت ہوں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کریں، قبل ازیں جماعت اسلامی کے دیگر راہنماوں ڈاکٹر طارق سلیم ،شیخ عثمان فاروق، اظہر اقبال حسن اور مولانا حافظ فداء لرا حمٰن نے تربیتی لیکچر دئے اور نسل نو کواسلامی تعلیمات کی روشنی میں پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...