مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں تھیلیسیمیا سے آگاہی واک
شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی دونوں کی تھیلیسیمیا اسکریننگ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن پروگرام سرگودھا ریجن کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں تھیلیسیمیا سے آگاہی واک منعقد کی گئی،واک میں پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ، پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ (MS)، بریگیڈیٔر (ر) آصف چٹھہ (NSIC)، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد (ہیڈ آف پیڈیاٹرکس)، پروفیسر ڈاکٹر افروزہ (ہیڈ آف گائنی)، پروفیسر طاہرہ تبسم (ہیڈ آف پیتھالوجی)، پروفیسر رابعہ رحمن، ڈاکٹر کاشفہ بھلی، منیب رحمت (ریجنل ہیڈ PTGD) اور میڈم کنیز (ہیڈ آف نرسنگ) سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی واک کا مقصد تھیلیسیمیا کی روک تھام، حکومتی اقدامات اور دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا اور شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی دونوں کی تھیلیسیمیا اسکریننگ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments