مسلم لیگ نون عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی،محمد الیاس

مسلم لیگ نون عوامی مسائل کے حل  کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی،محمد الیاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی میئر مرزا محمد الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جا رہے ہیں اور مقررہ مدت تک تمام وعدوں کی تکمیل کر دیں گے سرگودھامیں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں اور شہرکی تاریخ میں اتنے فنڈ آج تک نہیں آئے جتنے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے اہلیان سرگودھا کے لیے دیے ہیں۔ اب سرگودھا کے وہ راستے بھی لوگ یاد کریں جو چاروں طرف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے اب وہی مین شاہراہیں کارپٹ بنی ہوئی ہیں اور لوگ آسانی سے سفر کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...