گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خوراک کا کردار ختم کرنے سے آٹے کا بحران جنم لینے لگا، ناصر محمود سہگل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خوراک کا کردار ختم کرنے سے آٹے کا بحران جنم لینے لگا ہے۔
اب سرگودھا ضلع میں 870 بوری کل کوٹہ ہے جبکہ اس کی آبادی 60 لاکھ کے قریب ہے 870 گندم کی بوری 60 لاکھ کی آبادی کے لیے نہ کافی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سرگودھا میں گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ناصر محمود سہگل نے کہا کہ اس وقت آٹے کا بحران جہاں شدت اختیار کرتا جا رہا ہے وہاں اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جب دکاندار مہنگے داموں آٹا فروخت کریں گے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو سراسر ظلم کے مترادف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments