دو افراد بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

دو افراد بجلی چوری کرتے ہوئے  رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) فیسکو سب ڈویژن سلانوالی اینٹی تھیفٹ ٹیم کی دوران چیکنگ کاروائیاں دو افراد بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے لیے دونوں بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف ایس ڈی او نور خان کی مدعیت میں مقدمات درج کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کے اراکین چوہدری کلیم انور گجر عامر اقبال اور محمد اشرف نے دوران چیکنگ دو افراد مسمیان عقیل رضا ولد محمد نذیر سکنہ محلہ سلطان آباد سلانوالی اور ریاست علی ولد محمد اکبر سکنہ چک نمبر 130 جنوبی کو بجلی کی مین تار میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بعد ازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے دونوں بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف زیر دفعہ 462-1 کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...