چیک ڈس اونر ہونے پر مقدمہ درج

 چیک ڈس اونر ہونے پر مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) 8 لاکھ روپے مالیت کا چیک بینک سے ڈس اونر ہونے پر سلانوالی پولیس نے فراڈیے کے خلاف متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 135 شمالی کے رہائشی عامر خان ولد محمد خان قوم سوبھی نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ میں گورنمنٹ کا ملازم ہوں میرے تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کے موضع ترکھان والا کے رہائشی محمد ادریس ولد محمد بخش سے اچھے تعلقات تھے جس کی بنا پر محمد ادریس نے مجھ سے کاروبار کے لیے 8 لاکھ 50 ہزار روپے لیے جب کاروبار ختم ہو گیا تو دو گواہان کی موجودگی میں 50 ہزار روپے نقد ادا کر کے بقایا رقم 8 لاکھ روپے کا چیک دے دیا جو بینک سے ڈس اونر ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...