حاجی مہر دین کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا ، قل آج ہونگے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) چیئرمین پریس کلب بھاگٹانوالہ و ڈائریکٹر الائیڈ سکول محمد اسلم چوہدری، محمد انصر چوہدری اور ندیم چوہدری کے والد محترم حاجی مہر دین کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں صحافی برادری، محکمہ تعلیم کے افسران و ملازمین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی محفل آج ریڈر کالج میں منعقد ہوگی، جس کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا جبکہ 11 بجے اجتماعی دعا کروائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments