صابری دربار کلس شریف میں سالانہ ختم پاک کی تقریب 28 نومبر کو ہوگی
بھیرہ(نامہ نگار) صابری دربار کلس شریف میں سالانہ ختم پاک کی تقریب 28 نومبر کو بعد نماز عصر منعقد ہوگی۔
سجادہ نشین دربار عالیہ پیر شمیم صابر صابری کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی اس تقریب میں ختم پاک کے بعد محفل سماع کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس میں شرکت کے لیے تمام صابری سنگت کو دعوت دی گئی ہے ۔ پیر راشد شمیم صابری نے بتایا کہ دربار عالیہ کلس شریف میں ماہانہ ختم شریف 22 نومبر کو بعد نماز عصر منعقد ہوگا، جس میں عقیدت مندوں اور زائرین کی شرکت متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments