ڈپٹی کمشنر خوشاب کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 63 ایم بی کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا گورنمنٹ گرلز ہائی  سکول اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری  سکول 63 ایم بی کا تفصیلی دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 63 ایم بی کا تفصیلی دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل، صفائی ستھرائی اور سکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی مختلف کلاس رومز، عمارت اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ سکول کی پرنسپل نے انہیں تعلیمی امور، طلبہ کی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...