5 سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت میں آ گئے

5 سماج دشمن عناصر قانون  کی گرفت میں آ گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران5اور سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت میں آ گئے۔

 قائد آباد پولیس تین شراب فروشوں کو پکڑا اور ان سے مجموعی طور پر56لٹر دیسی شراب برآمد کی۔خوشاب پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان سے 540گرام چرس بندوق بارہ بور ایک ایک کارتوس جبکہ نوشہرہ پولیس نے ایک شخص سے بندوق بارہ بور اور ایک کارتوس بر آمد کیا ، ملزمان کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ ، امتناع منشیات ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...