بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بغیر عوام کو بنیادی مسائل سے نجات نہیں مل سکتی، عبدالمنان خان

 بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بغیر  عوام کو بنیادی مسائل سے نجات  نہیں مل سکتی، عبدالمنان خان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی راہنما ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بغیر عوام کو بنیادی مسائل سے نجات نہیں مل سکتی ، ضلع خوشاب سمیت پورے پنجاب میں گزشتہ کئی برسوں سے بلدیاتی نظام کی معطلی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔

 حکمرانوں کو تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر بلدیاتی نظام کی بحالی کیلئے انتخابات کرانا ہونگے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں میں تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں ،جمہوریت پسند عوام کو طویل عرصہ تک بلدیاتی نظام کو مسلوج کرنے کی پالیسی قبول نہیں ۔ انہوں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ عوام کے صبر کا مزید امتحان لینے کی بجائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرحلہ وار انتخابات کے انعقاد کیلئے دیئے گئے سات فروری کے شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...