معدنی وسائل سے استفادہ کرنا ضروری ،انجینئر گل اصغر
ماضی میں قدرت کی عطا کر ادہ دولت سے مستفید ہونے کی کوشش ہی نہیں کی گئی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ ملک و قوم درپیش معاشی و اقتصادی بحران سے نجات حاصل کرنے اور پاکستان کی معاشی ترقی کا عمل تیز کرنے کیلئے معدنی وسائل سے استفادہ کرنا ضروری ہے م اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں بتایا کہ وطن عزیز میں معدنیات کے ذخائر کمی نہیں ، بد قسمتی سے ماضی میں قدرت کی عطا کر ادہ دولت سے مستفید ہونے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ، مجھے اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں پہلی بار معدنیات کے فروغ کیلئے آواز اٹھائی جس کی وجہ سے سعودی عرب سمیت دیکر کئی ممالک کی توجہ اس قدرتی خزانے کی جانب مبذول ہوئی ، انہوں نے معدنیات کے فروغ کیلئے اٹھائے جانیوقالے حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کے اس انقلابی اقدام سے نہ صرف وطن عزیز میں معاشی استحکام آئے گا بلکہ معدنی ایریاز میں لوگوں کو مقامی سطح پر روز گار کے مواقع مہیا کر کے بے روز گاری کو بھی جڑوں سے اکھاڑا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments