واسا نے میانوالی کے شہریوں کوسات ماہ کے بل جاری کر دیئے

واسا نے میانوالی کے شہریوں کوسات ماہ کے بل جاری کر دیئے

سیوریج سسٹم 40 سالہ پرانا چلا آرہا ،پہلے کبھی سیوریج کے بل نہیں لیے جاتے تھے

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں دو ماہ قائم قبل قائم ہونے والے محکمہ واسا نے میانوالی کے شہریوں کو ماہ اپریل 2026ء سے اکھٹے سات ماہ کے بل جاری کر دیئے ہیں۔ میانوالی میں سیوریج سسٹم 40 سالہ پرانا چلا آرہا ہے ۔پہلے کبھی سیورئج کے بل نہیں لیے جاتے تھے ۔وزیر اعلی مریم نواز صاحبہ اور ان کی حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام سے گلیوں میں بچھے سیورئج کے پائیوں کے بل لینے بھی شروع کر دئے ہیں۔ان بلوں کے اجرا میں قانون قاعدہ اور طریقہ اختیار کیا جائے ۔اب محکمہ واسا کو میانوالی میں قائم ہوئے دو اڑہائی ماہ گزر رہے ہیں۔ لیکن ظلم کہ لوگوں سے بل ماہ اپریل سے اکتوبرکے اکھٹے سات ماہ کی شکل میں بلز جاری کر کے وصول کرنا شروع کر دئے ہیں۔جس پر شہریوں شدید احتجاج کیا ہے ۔لہذا پہلی بات کہ سیورئج کے بلوں کا غریب عوام پر نہ ڈالا جائے ۔اور پچھلے اپریل سے بل جاری کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔جن لوگوں یا افسروں نے یہ طریقہ جاری کی ہے انہوں نے مریم نواز کی حکومت کو بدنام کیا ہے ۔مریم نواز صاحبہ کو اس کا خود نوٹس لے ایسا بلوں کا طریقہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چایئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...