مریم نواز نے سڑکوں کے جال بچھا کر نئی تاریخ رقم کی ، آصف بھا
جوہر آباد اور خوشاب کی اندرونی سڑکات کی تعمیر و توسیع کاک کام شروع کر دیا گیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھا کر مواصلات کی نئی تاریخ رقم کی ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں بتایا کہ حکومت کی سڑکات کی بحالی کی پالیسی کے تحت پنجاب کے تمام دیہی شہری علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری ہیں جنہیں عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے دونوں جڑواں شہروں جوہر آباد اور خوشاب کی اندرونی سڑکات کی تعمیر و توسیع کاک کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع کے دیگر علاقوں میں مرحلہ وار کام کریا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی کے اس پروگرام کسی مخصوص علاقہ کو نوازنے کی بجائے عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھا جا رہاے ان شاء اﷲ کسی بھی علاقہ کی حق تلفی نہیں ہو گی ، ترقیاتی سکیموں کیت معیار اور رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے تمام زیر تعمیر سڑکوں پر ہونیوالے کام کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments