4 وارداتیں، 7 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا مال و زر چوری

 4 وارداتیں، 7 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا مال و زر چوری

چور کمرہ کے تالے توڑ کر 5 لاکھ 32 ہزار کے زیورات نقدی ،کپڑے لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی میں چوری کی 4 وارداتیں نامعلوم چور 7 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا مال و زر بجلی کے آلات موٹریں واٹر پمپ چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے چوری کی پہلی واردات نواحی چک نمبر 124 جنوبی تحصیل سلانوالی کے رہائشی شاہد اقبال ولد محمد خان قوم کھوکھر کے گھر پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور کمرہ کے تالے توڑ کر 5 لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور ان سلے مردانہ و زنانہ کپڑے چوری کر کے لے گئے دوسری واردات محلہ اسلم کالونی سلانوالی کے رہائشی محمد اکمل ولد محمد بشیر کے لکڑی کے کارخانہ میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور ایک عدد گرائنڈر ایک عدد لال واٹر پمپ مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے چوری کی تیسری واردات چک نمبر 138 جنوبی تحصیل سلانوالی کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور سکول کے کمرہ کے تالے توڑ کر 23 ہزار روپے کا واٹر پمپ اور سامان گولیاں ٹافیاں چوری کر کے لے گئے چوری کی چوتھی واردات چک نمبر 152 شمالی کے زمیندار محمد اشرف زاہد ولد متعلی شیرا کے ڈیرہ پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 80 ہزار روپے مالیت کا کنورٹر چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...