ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات ،شاہ گروپ اور الفراست گروپ نے مشترکہ پینل بنانے کا اعلان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں یونٹی لائرز فورم کے شاہ گروپ اور الفراست گروپ نے مشترکہ پینل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
جس میں عصمت زہرا اعوان ایڈووکیٹ کو یونٹی لائرز فورم نے نائب صدر کے لئے امیدوار نامزد کیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کے بار روم میں منعقدہ یونٹی لائرز فورم کی تقریب میں وکلائکے شاہ گروپ اور الفراست گروپ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں مشترکہ پینل کا اعلان گروپ لیڈر رانا بلال ایڈووکیٹ نے کیا۔ اس موقع پر شاہ گروپ سید طیب حسین شیرازی،صدر کے امیدوار رانا فیض اﷲ ہرگن، الفراست گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار علی رضا اعوان،سابق سیکرٹری شہریار چیمہ ، میجر شہباز باجوہ اور یونیٹی لائرز فورم کے معزز ممبران بار موجود تھے جنہوں مشترکہ پینل سے الیکشن لڑنے کے اعلان کو بار کے انتخابی عمل میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments