ہو سکتا ہے اگست میں میر ے ساتھ دو سر ے کنٹینر پر بلاول ہو، عمران خان
حکومت کو عید تک وقت دیں گے ‘حکومت ضابطہ کار سے نوازشریف کا نام نکلوانا چاہتی ہے احتساب صرف وزیر اعظم سے ،جمہوریت کو نہیں صرف نواز شریف کو خطرہ ہے‘ن لیگ فاشسٹ پارٹی ہے‘انٹرویو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اگست میں میر ے ساتھ دو سر ے کنٹینر پر بلاول ہو، حکومت نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ عید تک نتیجہ خیز مذاکرات کا وقت دیں گے ،ورنہ اگلا احتجاج دھاندلی احتجاج سے بڑا ہوگا۔ عمران خان نے بتایا کہ اگست میں پھر سڑکوں پر آئیں گے ۔ جب ان سے سوال کیاگیاکہ کیا پھر14اگست کی تیاری ہے ؟ تو ان کا جواب تھا کہ حکومتی رویے سے تو یہی لگتا ہے ۔ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اس بار دھرنے میں بہت احتجاج ہوگا۔تحریک انصاف اب پہلے سے بہت مختلف ہے ،اب ہم نے احتجاج کی سائنس سمجھ لی ہے ۔اس مرتبہ توقع ہے پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ چلے گی۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ساتھ نہ دیا تو لگے گا وہ ان کو تحفظ دے رہی ہے ۔ن لیگ ٹی او آرز سے نواز شریف کا نام نکالنا چاہتی ہے ،اگر وزیر اعظم کا نام نکال دیں تو تفتیش کس کی ہو گی۔جس کا نام آتا ہے اس کو صفائی دینا پڑتی ہے ۔نواز شریف کی وزارت عظمیٰ خطرے میں ہے ۔نواز شریف اور ان کے فیملی کے افراد نے غلط بیانی کی ہے ،حسن اور حسین کہتے ہیں کہ ہمارے اثاثے ہیں ۔مریم نواز کہتی ہیں ہمارا کوئی اثاثہ نہیں ، نواز شریف کہتے ہیں 2005 میں پراپرٹی خریدی، اگر میاں صاحب نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ کیوں ڈر رہے ہیں ۔احتساب وزیر اعظم سے شروع ہونا چاہئے ۔احتساب کے عمل کو 2018تک نہیں جانے دیں گے ،احتساب شروع ہوگا تو وزیر اعظم سے ہو گا،جمہوریت اور آزادی کے لئے سب سے اہم جنگ لڑی جانے والی ہے ،جمہوریت کو نہیں نواز شریف کو خطرہ ہے ۔جب نواز شریف نے لانگ مارچ کیا تو کہتے تھے یہ میرا حق ہے ۔ہم احتجاج کریں تو یہ جمہوریت کے خلاف کیسے ہوگیا؟نواز شریف کرپٹ ترین آدمی ہیں ۔یہ گالی نہیں ایک حقیقت ہے ۔ن لیگ میں تہذیب و ثقافت نام کی کوئی چیز نہیں ۔شیریں مزاری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ۔ن لیگ فاشسٹ پارٹی ہے ۔نیب نے احتساب نہیں کرنا تو اسے بند کردیں ۔عمران خان کی بہن نے کوئی غلط کام کیا ہے تو اس کو بھی پکڑیں ۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی پر حملے میں تحریک انصاف ملوث نہیں۔ مارشل لا چاہتا تو پارٹی بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ابھی میری جماعت پانچ ماہ کی تھی تو نواز شریف نے 25،30سیٹوں کی آفر کی تھی ۔خورشید قصوری یہ آفر لے کر آئے تھے ۔ عمران خان